نگران خیبرپختونخوا حکومت نے1109 سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی نتخواہیں روکنے کی سفارش کردی

خیبرپختونخوا کی نگران حکومت نےتحریک انصاف دورحکومت میں بھرتی ہونے والے سوشل میڈیا انفلوئنسرز پروجکیٹ کی سرگرمیاں روک کرصوبائی محکمہ خزانہ کو تنخواہیں روکنے کیلئے خط ارسال کردیا۔

محکمہ تعلقات عامہ کی جانب سے محکمہ خزانہ کو بھیجے گئے خط کے مطابق اے ڈی پی اسکیم کے تحت محکمہ اطلاعات نے 1109 سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو تعینات کیاگیا، حکومتی اقدامات اور عوامی آگاہی کے لیے پروجیٹ کا قیام عمل میں لایا گیا تھا.

خط میں لکھا گیا ہے کہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز کا منصوبہ اپنی مطابقت کھو چکا ہے، الیکشن کمیشن نے نئے پروجیکٹس اور بھرتیوں وغیرہ پر بھی پابندی لگا دی ہے تاہم نگران حکومت مذکورہ منصوبے کے اہداف کو پورا کرنے کے لیے قانون، قواعد و ضوابط کا پابند نہیں، منصوبے کا جاری رہنا سرکاری خزانے کے وسائل کا ضیاع ہے۔

خط میں سفارش کی گئی ہے کہ منصوبے کی تمام سرگرمیاں بند ہیں اس لیے انفلوئنسرز کی تنخواہوں سمیت تمام اخراجات روک دیے جائیں۔

نگران وزیر اطلاعات فیروز جمال شاہ نےنجی ٹی وی جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہ کہا کہ انفلوئنسرز کا کام ایک تھا اور کام کسی اور ایجنڈے پر کررہے تھے، نگران حکومت کو ان انفلوئنسرز کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔