شمالی وزیرستان،غلام خان میں 10 سالہ بچہ لینڈ مائن کا شکار ہوکرزخمی ہوگیا

(زاہد وزیر )
شمالی وزیرستان کی تحصیل غلام خان میں لینڈ مائن کے دھماکے میں 10 سالہ بچہ شدید زخمی ہوگیا ہے.

مقامی زرائع کے مطابق بلال نامی بچہ بارودی سرنگ کا شکار تب ہوا ہے جب وہ پہاڑ پر بکریاں چرا رہاتھا.

واقعے کے بعد بچے کو زخمی حالت میں‌میرانشاہ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں‌ان کو طبی امداد دی جارہی ہے.

ہسپتال زرائع کے مطابق دھماکے سے بچے کی ٹانگ پر زخم آئے ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے.

واضح‌رہے کہ اس سے قبل 9 جولائی کو شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں لینڈ مائن کے دھماکے میں 12 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا