ڈیرہ اسماعیل خان، گرہ حیات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 مزدور زخمی ہوگئے

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے گرہ حیات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کھیتوں کام کرنے والے 4 مزدور زخمی ہوگئے۔

ریسکیو1122 کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گرہ حیات پولیس چیک پوسٹ کے قریب کھیتوں میں کام کرنے والے مزدوروں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔

بیان کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 4 مزدور زخمی ہوگئے ہیں جنھیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کیا گیاہے۔

پولیس نے واقعے کے بعد فائرنگ کرنے والے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔