جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل سراروغہ کے علاقے کوٹکئی میں گزشتہ روز نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے مقامی امن کمیٹی کے دو رضاکاروں کو قتل کر دیا۔
ذرائع اور پولیس کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ کوٹکئی مارکیٹ کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے اچانک اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں امن کمیٹی سے تعلق رکھنے والے دو افراد سرحدی ملک شاہی اور احمد نظر خیل موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لیا اور قریبی ہسپتال منتقل کیا۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن اور واقعے کی باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ واقعہ کا شکار ہونے والا علاقہ کوٹکئی کالعدم ٹی ٹی پی کے سابق سربراہ حکیم اللہ محسود کا آبائی علاقہ ہے۔









