جنوبی وزیرستان، اعظم ورسک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عالم دین شہید

جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل کے علاقے اعظم ورسک میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے عالم دین کو شہید کردیا۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے دژہ غنڈئی میں عالم دین مولانا اسماعیل وزیر کو نشانہ بنایا اور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔