تھائی لینڈ میں منعقدہ 9ویں ہیروز انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے وزیرستان ازمرائی تائیکوانڈو کلب کے کھلاڑیوں نے تاریخ رقم کر دی جہاں ہدایت اللہ محسود اور احسان اللہ محسود نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 گولڈ میڈلز اپنے نام کر لیے۔
مقابلوں کے دوران ہدایت اللہ محسود نے بہترین کھیل پیش کر کے انٹرنیشنل گولڈ میڈل جیتا اور ساتھ ہی ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل کیا۔
دوسری جانب احسان اللہ محسود نے بھی گولڈ میڈل جیتا۔
فائنل مرحلے میں احسان اللہ محسود اور بھارتی کھلاڑی کے درمیان سنسنی خیز اور اعصاب شکن مقابلہ دیکھنے میں آیا، جس میں احسان اللہ نے شاندار تکنیک کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی حریف کو شکست سے دوچار کیا۔







