نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن کی لندن میں ملاقات کی اندرونی کہانی

احمد نواز خان
اسلام آباد: پی ڈی ا یم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات میں نوازشریف کی واپسی کا پلان بنا لیاگیا۔

زرائع کے مطابق لندن میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں نوازشریف کی واپسی سمیت دیگر اہم امور پر مشاورت کرکے اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔

ملاقات میں میاں نوازشریف پر قائم مقدمات سے متعلق عدالتوں میں جانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے.ملاقات میں یہ بھی طے ہوا ہے کہ نواز شریف کی لندن سے واپسی سے پہلے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز عوامی رائے بنانے کےلئے عوامی اجتماعات کا انعقاد کریں گی.

جمعیت علماء اسلام کے ترجمان اسلم غوری کے مطابق مولانا فضل الرحمن ایک نجی دورے پر لند ن نہیں بلکہ تھائی لینڈ گئے ہیں،جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمن کے دور ے کو خٖفیہ رکھنے کی کوشش کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ لندن دورے سے قبل مولانا فضؒل الرحمن نے وزیراعظم شہباز شریف، اسحاق ڈار، آصف زرداری اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے سربراہاں سے مشاورت کی۔