اسلام آباد: پی ای ڈبلیو ریسرچ کی رپورٹ نے بھارتی مظالم کا پردہ چاک کرتے ہوئے سوشل ہاسٹیلٹی انڈیکس شام، افغانستان اور مالی سے بھی بدتر قرار دے دیا۔
ریسرچ کے مطابق گورنمنٹ ریسٹرکشن انڈیکس میں بھارت کا اسکور 10 میں سے 9.4 ہے، بھارت نے اقلیتوں پر سنگین مظالم ڈھائے۔
رپورٹ کے مطابق مودی راج معصوم مسلمانوں اور عیسائیوں کی عبادت گاہوں پر بھی وار کرنے سے باز نہیں آ رہا۔
بھارتی جارحانہ روش کا پردہ چاک کرتے ہوئے رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مذہبی انتہا پسندی اور اقلیتوں سے نفرت مودی حکومت کی ہر حرکت سے جھلکتی ہے۔