شمالی وزیرستان،15سالہ نوجوان کی فائرنگ سے دو ٹارگٹ کلرز ہلاک

خانزیب محسود

شمالی وزیرستان کے سب ڈویژن میرعلی میں 15سالہ نوجوان نے دوران تشدد فائرنگ کرکے دو دہشت گرہلاک کردیئے۔

مقامی زرائع کےمطابق ساجد نامی نوجوان میرعلی کے علاقے خدری سے عیدک بازار آرہاتھا کہ راستے میں تین ٹارگٹ کلروں نے انھیں روکا اور ان پر تشدد کرنے لگے کہ تم فوج کے جاسوس ہو۔

علاقہ مکینوں نے دہشت گردوں سے بچے کو چھوڑنے کی اپیل کی تاہم وہ بدستور انھیں مارتے رہے اسی دوران نوجوان نے ایک دہشت گرد سے بندوق چھین کر ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد طفیل موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ دوسرہ دہشت گرد دثاقب شدید زخمی ہوگئے جبکہ ان کا تیسرا ساتھی بھاگنے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دہشت گرد اپنے زخمی ساتھی کو ساتھ لے گئے جو بعد میں زخموں تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔

واضح رہے کہ ساجد کے ایک چچا مسرور 9 ماہ قبل اور ایک چچا فردوس ایک ماہ قبل خدری گروپ کے دہشتگردوں نے قتل کئے ہیں.