شمالی وزیرستان:میرعلی سے ایک ہفتہ قبل لاپتہ 6 سالہ بچے کی لاش برآمد

شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں‌ایک ہفتے قبل لاپتہ ہونے والے 6 سالہ بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے.

میرعلی کے علاقے ہرمز کے اسلامی مدرسے سے اچانک لاپتہ ہونے والے چھ سالہ یحییٰ والد عابد کی لاش ہرمز گاؤں اور زیرکی کے درمیانی علاقے سے ملی ہے۔

پولیس کے مطابق بچے کے جسم پر تشدد کے نشانات ملے ہیں البتہ یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ مذکورہ بچے کو کیوں بے رحمی سے شہید کیا گیا ہے۔

پولیس کی تحقیقاتی ٹیم نے جا ئےوقوعہ کا دورہ کیا اور واقعہ کی تفتیش شروع کردی۔

علاقہ عمائدین نے پولیس کی کاردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ہفتے سے اپنی مدد آپ کے تحت مختلف علاقائی سماجی کارکنوں کے تحت تلاش کی سرگرمیاں جاری تھی جبکہ پولیس نے کوئی خاص تعاون نہیں کیا۔

مزکورہ واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کا سماں پیدا ہو گیا ہے اور معصوم یحییٰ خان والد عابد سکنہ مچی خیل تحصیل میرعلی کی موت نے ہر آنکھ اشکبار کی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بنوں کے علاقے سے بھی ایک نو عمر مدرسے کا طالب علم لاپتہ ہونے کے بعد ان کی سر کٹی نعش ایک قریبی نالے سے مل چکی تھی۔