خیبر پختونخوا کےضلع کرم میں شادی کی تقریب میں ہینڈ گرنیڈ کے دھماکے میں بچوں سمیت 19 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات ضلع کرم کے سرحدی علاقے غوز گڑھی مقبل میں پیش آیا جہاں ایک گھر میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ اسی دوران ہینڈ گرنیڈ زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہینڈ گرینڈ تقریب میں شریک ایک شخص کے جیب میں پھٹ گیا جس کے نتیجے میں قریب بیٹھے 19 افراد زخمی ہو گئے ۔
واقعے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال صدہ منتقل کردیا۔
ڈاکٹروں کے مطابق زیادہ تر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔