خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند میں ایک گھر پر مبینہ کواڈ کاپٹر ڈرون حملے میں نو سالہ بچہ جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہو گئی ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ علاقے انعام خورو (چینہ گئی) میں پیش آیا جہاں حیات اللہ نامی مقامی شخص کے مکان کو نشانہ بنایا گیا۔
واقعے کے فوری بعد مقامی لوگوں نے زخمی خاتون کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار منتقل کیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
پولیس کی جانب سے واقعے کی نوعیت کا تعین کرنے کےلیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔










