شمالی وزیرستان ،نامعلوم افراد نےایک اور گرلز سکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا

خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں نامعلوم افراد نےگرلز مڈل سکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا ہے.

مقامی زرائع کے مطابق یہ واقعہ گذشتہ رات زیرکی گاؤں میں پیش آیا ہے.

زیرکی گاؤں کے ایک رہائشی نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر نیوز کلاؤڈ کو بتایا کہ گذشتہ رات نامعلوم مسلح افراد گورنمنٹ گرلز مڈل سکول زیرکی داخل ہوئے اور سکول کو بموں سے اڑا دیا.

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی شمالی وزیرستان میں‌گرلز سکولوں کو نقصان پہنچایا گیا ہے .8مئی کو تحصیل سپین وام میں عافیہ اسلامک گرلز پبلک سکول کو بموں سے اڑا دیا جس کے بعد 29 مئی کو تحصیل رزمک کے گاؤں شاخیمار میں گولڈن ایرو گرلز مڈل اسکول کی عمارت میں گھس کر اسے آگ لگادی تھی۔