ڈیرہ اسماعیل خان ، پولنگ سٹیشن کی سیکیورٹی پر تعینات پولیس موبائل کے قریب دھماکہ،5 اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں پولنگ سٹیشن کی سیکیورٹی پر تعینات پولیس موبائل کے قریب دھماکے میں5 اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق آئی ڈی کا نشانہ بننے والی پولیس موبائل گرہ اسلم پولنگ اسٹیشن کی سیکیورٹی پر تعینات تھی،گاڑی میں سب انسپکٹر خانزادہ اور دیگر اہل کار سوار تھے۔

نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے دھماکے کے بعد اندھا دھند فائرنگ بھی کی گئی۔

واقعے کے بعد شہید اہل کاروں کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ سکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کی ناکابندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔