شمالی وزیرستان، نامعلوم افراد کی فائرنگ سےقبائلی رہنما ملک ریمال خان جاں بحق ،بیٹا شدید زخمی

شمالی وزیرستان میں نامور قبائلی شخصیت ملک ریمال خان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق جبکہ ان کا بیٹا شدید زخمی ہوا ہے.

مقامی زرائع کے مطابق سب‌ڈویژن میرعلی کے علاقے نورک میں بوراخیل وزیر قبیلے کے چیف ملک ریمال خان بیٹے کے ہمراہ گھر جارہے تھے کہ ان کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کا بیٹا شدید زخمی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 7 اکتوبر 2021 کو ملک ریمال خان کی گاڑی پر بم حملہ ہوا تھا جس میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے آیاز مسیح جان کی بازی ہار گئے تھے ۔