شمالی وزیرستان ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے آیاز مسیح نامی شخص جان کی بازی ہار گئے

شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے آیاز مسیح جان کی بازی ہار گئے ۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ تحصیل میرعلی کے گاﺅں عیدک بازار میں پیش آیا جہاں نہ معلوم افراد نے آیاز مسیح ولد رشید پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہونے کے بعدجانبر نہ ہوسکے۔

پولیس کے مطابق لاش کوڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میرانشاہ منتقل کردیا گیا ۔

واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ تحقیقات شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان کے تحصیل میرعلی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات گذشتہ کافی عرصے سے جاری ہیں ۔