جنوبی وزیرستان،اعظم ورسک میں دھماکہ،14شہری زخمی ہوگئے

جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل کے علاقے اعظم ورسک میں خود کش دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 14 مقامی افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق یہ دھماکہ ایک سیکورٹی چیک پوسٹ کے قریب ہوا جس کی زد میں آکر ایک پیٹرول پمپ اور دینی مدرسے کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

دوسری جانب سیکورٹی حکام نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فوج نے دہشت گردوں کا ایک خودکش حملہ ناکام بناتے ہوئے بارود سے بھری گاڑی کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ خودکش حملہ آور مارا گیا ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

پیٹرول پمپ کے مالک تاج محمد وزیر کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں ان کے دو بھائی اور پمپ کے دو ملازمین بھی شامل ہیں۔

ہیڈ کوارٹر ہسپتال وانا کے حکام نے14 زخمیوں کی تصدیق کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ زخمیوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں