کمشنر راولپنڈی کے الزامات، الیکشن کمیشن کا اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دینے کافیصلہ

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے الزامات کی چھان بین کےلئے اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے.

کمشنر راولپنڈی کی جانب سے عائد کئے جانے والے الزامات پر الیکشن کمیشن کا ا ہم اجلاس ہوا ۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور ممبر الیکشن کمیشن پنجاب بابر حسن بھروانہ نے اجلاس میں آن لائن شرکت کی۔

اجلاس میں کمشنر راولپنڈی کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں الزامات کی چھان بین کے لیے ایک اعلی سطح کی کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا۔ کمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعد کمشنر راولپنڈی کے خلاف قانونی کارروائی بارے فیصلہ کیا جائے گا۔

کمیٹی کی صدارت سینئر ممبر الیکشن کمیشن کریں گے۔ کمیٹی میں سیکرٹری، اسپیشل سیکرٹری اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قانون شامل ہوں گے۔

کمیٹی راولپنڈی کے ڈی آر اوز اور متعلقہ آراوز کے بیانات قلمبند کرے گی۔ کمیٹی تین دن میں اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن کو پیش کرے گی۔

یاد رہے کہ لیاقت علی چٹھہ نےآج پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ عام انتخابات میں اُن کی نگرانی میں دھاندلی ہوئی اور ہارے ہوئے امیدواروں کو جیت دلوائی۔