باجوڑ، پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکہ،ایس ایچ او سمیت 9اہلکار زخمی

خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکے میں ایس ایچ او سمیت 9 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ تحصیل خار کے علاقے بھائی چینہ میں پیش آیا۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق آر پی او باجوڑ پولیس نےبتایا کہ دھماکے میں پولیس ایس ایچ او سمیت 9 اہلکار زخؐمی ہوئے ہیں جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خارمنتقل کردیا گیا ہے۔

ایس ایچ او تھانہ لوئی سم شاہ پور خان معمول کی گشت پر تھے کہ ان کی گاڑی کو سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا.

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔