بنوں‌میں‌انسداد پولیو ٹیم پر حملہ ،2 پولیس اہلکارجاں‌بحق،2 زخمی ہوگئے

ضلع بنوں کے علاقے میریان میں‌انسداد پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو اہلکار جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے.

پولیس کا کہنا ہے کہ علاقہ ٹیری رام میں انسداد پولیو ٹیم کو نشانہ بنایا ہےجس سکندر خان اور فیاض الدین نامی دو اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعدشہدا اور زخمی پولیس اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز باجوڑ کی تحصیل ماموند میں پولیس ٹرک کے قریب دھماکے سے 7 اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

باجوڑ حملےکی زمہ داری کالعدم تحریک طالبان نے قبول کی تھی.