شمالی وزیرستان ،میرعلی میں‌چیک پوسٹ پر حملہ،پولیس اہلکاروں سمیت 4 زخمی

شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار وں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے.

سرکاری زرائع کے مطابق رات گئے نا معلوم افراد نے میرعلی کے فقیراں‌چیک پوسٹ پر فائرنگ کی .

فائرنگ کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار اور ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں جن میں‌دو اہلکاروں کی حالت نازک ہے.

واقعہ کے بعد زخمیوں کو بذریعہ ہیلی کاپٹر بنوں منتقل کردیا گیا.

واضح رہے کہ اس سے قبل میرعلی میں چیک پوسٹ پر خودکش حملےکے نتیجے میں تین اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید جبکہ چار زخمی ہوگئےتھے.