کواڈ کاپٹر حملہ

جنوبی وزیرستان لوئرمیں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، ایک نوجوان جاں بحق،دوسرازخمی

جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل سےمیں ایک مبینہ کواڈ کاپٹر حملے میں ایک نوجوان جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق تحصیل برمل کے علاقے کلوتائی جے خیل میں گل سلام جےخیل نامی مقامی شہری کے گھر کو کواڈ کاپٹر کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

حملے کے نتیجے میں گھر میں موجود ایک نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دوسرا شدید طور پر زخمی ہوا۔

فضا میں مسلسل ڈرونز کی موجودگی کے باعث مقامی افراد کو زخمی نوجوان کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کرنے اور امدادی سرگرمیوں میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔