الیکشن کمیشن کے خیبرپختونخوا اسمبلی کے کامیاب ممبران کے نوٹیفکیشن سے شمالی وزیرستان کا حلقہ پی کے 103 غائب ہے۔
حلقہ 103 شمالی وزیرستان سے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنیٹیرینز(پی ٹی آئی پی) کے امیدوار اقبال وزیر کامیاب ہوئے تھے۔
الیکشن کمیشن نے آج خیبرپختونخوا کے صوبائی حلقوں پر منتخب ہونے والے امیدواروں کے ناموں کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
نوٹیفکیشن میں شمالی وزیرستان کا حلقہ پی کے 103 شامل نہیں تھا۔
سابق صوبائی وزیر اقبال وزیر نے مذکورہ حلقے سے 24229 ووٹ لئے تھے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے مذکورہ حلقے کو نوٹیفکیشن میں شامل نہ کرنے کا کوئی وضاحتی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔