آئل آف مین کی کرکٹ ٹیم اتوار کو سپین کے خلاف بین الاقوامی میچ میں صرف 10 رنز پر آؤٹ ہو گئی جو مردوں کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں اب تک کا سب سے کم سکور ہے۔
خبر رساں ایجنسی ادارےا ے مطابق آئل آف مین کی جانب سے جوزف بروز چار رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے جبکہ سات کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولرز عاطف محمود اور محمد کامران نے چار چار وکٹیں حاصل کیں۔محمد کامران نے تیسرے اوور میں لیوک وارڈ، کارل ہارٹ مین اور ایڈورڈ بیئرڈ کو آؤٹ کر کے ہیٹ ٹرک کی۔
جواب میں ہسپانوی ٹیم نے صرف دو گیندوں پر فتح حاصل کرلی اور اوپنر بلے باز اویس احمد نے لگاتار دو چھکے مار کر اپنی ٹیم کو جتوا دیا۔
اس فارمیٹ میں قبل ازیں سب سے کم سکور سڈنی تھنڈر کا تھا۔ انہوں نے گذشتہ سال آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ کے دوران ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کے خلاف صرف 15 رنز بنائے تھے۔
سڈنی سے قبل ترکی نے 2019 میں چیک رپبلک کے خلاف سب سے کم 21 رنز بنائے تھے.