جنوبی وزیرستان،وانا بازار میں دھماکہ،ملا نذیر گروپ کے سابق کمانڈر نشانہ بن گئے

جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل وانا کے رستم بازار بم دھماکے ہوا ہے جس کے نتیجے میں مقامی مذہبی و قبائلی شخصیت مفتی جان میر جاں بحق ہوگئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق سپر مارکیٹ میں ہونے والے دھماکے میں مفتی جان میر شدید زخمی ہوگئے تھے جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

پولیس ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ دھماکا ایک دیسی ساختہ بم (IED) کے ذریعے کیا گیا۔

واقعے کے بعد علاقے کو پولیس نے گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں جبکہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق مفتی جان میر ماضی میں ملا نذیر گروپ کے اہم کمانڈروں میں شمار کیے جاتے تھے اور وہ سرکاری اسکول میں بطور استاد بھی خدمات انجام چکے ہیں۔ وہ مقامی قبائلی اور زمینی تنازعات کے حل کےلیے جرگوں میں بھی سرگرم کردار ادا کرتے تھے۔