بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں دھماکا خیزمواد پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے.
ریسکیو حکام کے مطابق رحمان کہول روڈ پر بچوں کو برساتی نالے سے دستی بم ملا جس سے وہ کھیلنے لگے تووہ پھٹ گیا.
واقعے میں دو سگے بھائی عبدالقدوس اور مطیع اللہ موقع پرجاں بحق ہوگئے جبکہ تیسرابچہ بشیراحمد شدید زخمی ہوگیا، جنہیں علاج کےلئے کوئٹہ منتقل کیا جارہاتھا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی انتقال کرگئے.
حکام کے مطابق واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے جبکہ علاقے کوکلیئر کرنے کےلیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے۔