صوبہ بلوچستان میں کانگو وائرس کے 3 کیس سامنے آگئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق فاطمہ جناح اسپتال کوئٹہ کی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ سے تعلق رکھنے والی خواتین کو کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تینوں خواتین کے خون کے ٹیسٹ میں کانگو کی تصدیق ہوئی، متاثرہ خواتین میں سے دو کا تعلق سرحدی شہر چمن جبکہ ایک کا قلعہ سیف اللہ سے ہے۔
ایم ایس کا کہنا تھا کہ کانگو کے شبے میں 7مریض لائے گئے تھے جن میں سے تین میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔