ٹانک میں 100 گھر تعمیر کرنے والی تنظیم کا انجنیئر دو ساتھیوں سمیت اغواء

ٹانک: نامعلوم مسلح افراد نےسیلاب متاثرین کےلئے گھر تعمیر کرنے والی غیر سرکاری تنظیم کے انجنیئر کو دو ساتھیوں سمیت اغواء کرلیا ہے۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق ٹانک کے علاقے ڈبرہ میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کےلئے 100 گھروں پر مشتمل کالونی پر غیر سرکاری تنظیم Sukh Chain نے کام شروع کیا تھا۔

اغواء ہونے والا انجینئر اپنے دیگر دو ساتھیوں سمیت جیسے ہی آج ڈبرہ پہنچے تو نا معلوم مسلح افراد نے انھیں اغواء کرلیا۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مغوی انجینئر کی بازیابی کےلئے کوششیں تیز کردی ہے۔ پولیس نے ٹانک کے علاقے سیشن کچ سے ان کی گاڑی برآمد کرلی تاہم تاحال مفویوں کو بازیاب نہیں کیاجاسکا ہے۔

واضح رہے کہ یہ ضلع ٹانک میں 100 گھر تعمیر کرنے کا وہی پراجیکٹ ہے جس کا زکر وزیراعظم میاں شہباز شریف نے اپنی ایک انٹرویو میں بھی کیا تھا اور وہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوئی تھی۔