جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل وانا کے علاقے کڑی کوٹ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے معروف قبائلی رہنما ملک جمیل وزیر کے دو بیٹے جاں بحق اور ایک راہگیر زخمی ہو گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملک جمیل کے دو بیٹے جن کی شناخت معین الدین اور نوید کے ناموں سے ہوئی ہے کڑی کوٹ بازار میں موجود تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں دونوں بھائی موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ وہاں سے گزرنے والا ایک راہگیر شدید زخمی ہوا۔
یہ بھی پڑھیں : جنوبی وزیرستان لوئر،کالعدم تنظیم کی جانب سے قبائلی رہنماملک جمیل وزیر کو دھمکی
واقعے کے فوری بعد حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
لاشوں اور زخمی راہگیر کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمی کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : جنوبی وزیرستان لوئر،قبائلی رہنما کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ ،بیٹا جاں بحق
واضحرہے کہ ملک جمیل احمد زئی وزیر قبیلے کے ذیلی شاخ توجئے خیل کا چیف ہے .ان پر اس سے قبل بھی مسلح افراد کی جانب حملے کئے گئے ہیں. گذشتہ سال ملک جمیل پر بم حملے میں ان کا جواں سال بیٹا جاںبحق ہوا تھا جبکہ ملک جمیل زخمی ہوئے تھے.
کچھ ماہ قبل کالعدم تنظیم کے ایک کمانڈر کی ویڈیو سامنےآئی تھی جس میں ملک جمیل کو دھمکیاں دی گئی تھی.









