نور علی
جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل وانا میں کارالٹنے سے 5 افراد زخمی ہوگئے جن میں تین کی حالت تشویشناک ہے۔
مقامی زرائع کے مطابق فیلڈر کار شکئی سے وانا جارہی تھی کہ ایگری پارک کے علاقے میں حادثے کا شکار ہوگئی.
واقعے کے بعد ریسکیو 1122 کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا منتقل کردیا گیا.
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوںمیں3 کی حالت تشویشناک ہونے پر ریسکیور ریفرل ایمبولینس کے زریعے ڈیرہ اسماعیل خان روانہ کیا گیا .