موٹروے ایم ون (M-1) پر کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب ایک ہولناک سڑک حادثے میں سابق سینیٹر تاج محمد آفریدی جاں بحق ہو گئے ہیں۔
موٹروے پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ ابتدائی معلومات کے مطابق سابق سینیٹر تاج آفریدی اسلام آباد سے پشاور جا رہے تھے کہ کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔
حادثے کے نتیجے میں سینیٹر تاج آفریدی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کا ڈرائیور معمولی زخمی ہوا ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ گاڑی میں اچانک پیدا ہونے والے میکینیکل فالٹ (تکنیکی خرابی) کے باعث پیش آیا۔
ریسکیو حکام اور موٹروے پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔









