جنوبی وزیرستان ،ضلعی ایمرجنسی آفیسر پرگذشتہ5ماہ سے دفترسے غیرحاضررہنے کا الزام

جنوبی وزیرستان: ضلعی ایمرجنسی افیسر(ڈی ای او)گذشتہ 5 ماہ سے اپنے دفتر سے غیر حاضرہے.

جنوبی وزیرستان کے سب ڈویژن سروکئی کےمیئر شاہ فیصل غازی نے کہا ہےکہ جنوبی وزیرستان میں ریسکیو 1122 کا سربراہ تنویر گذشتہ 5 ماہ سے اپنے دفتر سے غائب ہے .

سوشل میڈیا پراپنے اکاؤنٹ سے جاری پیغام میں شاہ فیصل غازی کا کہنا تھا کہ ڈی ای او تنویرنے نہ صرف دفتری کام ادھورے چھوڑدیئے ہیں، سارا کام جونیئر اہلکاروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے اور خود چارسدہ میں‌اپنے گھر پرہے.

شاہ فیصل غازی نے الزام لگایا کہ تحصیل تیارزہ کا ایمبولینس بھی 3 ماہ سے غائب ہے جبکہ کاغذات میں انھیں تیازہ میں ڈیوٹی پر لکھا گیا ہے۔

انہوں نے ڈی جی ریسکیو 1122 ،کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان اور ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان سے متعلقہ افسر خلاف انکوائری سمیت تحصیل تیارزہ کا ایمبولینس اپنے سٹیشن پر لانے کی درخواست کی ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی وزیرستان میں محکمہ تعلیم اور صحت سمیت متعددمحکموں میں غیرحاضریوں کا سلسلہ کافی عرصے سے جاری ہے ،تعلیم اور صحت کے لئےصوبائی حکومت کی جانب مانٹیرنگ کانظام قائم کیاگیا جس کی وجہ سے ان محکموں میں غیرحاضری کے مسئلے پر کسی حد تک قابو پا یا گیاہے۔