ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر خودکش حملے کے نتیجے میں تین سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق خود کش دھماکہ اکاخیل درس جماعت چیک پوسٹ پر ہوا۔
حملہ آور نے بارود سے بھری موٹر گاڑی سکیورٹی چیک پوسٹ سے ٹکرادی جس کے نتیجے میں نائب صوبیدار محمد اسرار، سپاہی افتخار اور سپاہی شفیق زخمی ہوئے۔
زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہےجہاں ان کا علاج جاری ہے. واقعے کے بعد فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردی ہے۔
قبل ازیں گذشتہ رات ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں نامعلوم دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں لاس نائیک امیر زادہ زخمی ہوگئے۔