حکومت کا عید الفطرپر 5 چھٹیوں کا اعلان

وفاقی حکومت نے عید الفطر پر ملک بھر میں پانچ روزہ تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق پاکستان بھر میں تمام سرکاری اور نجی اداروں میں 21 اپریل بروز جمعہ سے لے کر 25 اپریل بروز منگل تک چھٹیاں ہوں گی۔

دوسری جانب مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 20 اپریل کو اسلام آباد میں ہوگا جس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ اجلاس میں شوال کے چاند کی رویت سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ماہرین فلکیات اور رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں سال پاکستان میں رمضان المبارک کے پورے 30 روزے ہوں گے جس کے بعد عید الفطر 22 اپریل 2023ء بروز ہفتہ کو منائی جائے گی۔