کراچی:معروف عالم دین اور مفتی اعظم پاکستان مفتی رفیع عثمانی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔مفتی رفیع عثمانی مرحوم کی نماز جنازہ ان کے بھائی مفتی تقی عثمانی نے پڑھائی
، نماز جنازہ میں سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان، گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان سمیت لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
یاد رہے کہ مفتی اعظم پاکستان مفتی رفیع عثمانی جامعہ دارالعلوم کراچی کے صدر تھے، وہ کافی عرصے سے علیل تھے، مفتی محمد رفیع عثمانی دارالمدارس العربیہ کے سرپرست اعلیٰ تھے جو کہ دو روز قبل 86 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔