ضلع ٹانک کے سابق نیم قبائلی علاقے سب ڈویژن جنڈولہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جنڈولہ بازار کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں مقامی امن کمیٹی کے سابق کمانڈر نصراللہ (مرحوم) کے بھائی سنگری اور ان کے ساتھی عزیز الرحمٰن موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
واقعے کے فوراً بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 22 فروری 2024ء کو بھی جنڈولہ کے علاقے سور کلے میں سڑک کنارے نصب بم (آئی ای ڈی) کا دھماکا ہوا تھا جس میں امن کمیٹی کے سابق سربراہ و کمانڈر نصراللہ بیٹنی شدید زخمی ہو گئے تھے اور بعد ازاں جنڈولہ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے تھے۔





