جنوبی وزیرستان: احساس کفالت کےفرنچائز پر فائرنگ، ڈیوٹی پر مامور ملازم جاں بحق ،1خاتون زخمی

جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل کے علاقے اعظم ورسک میں نامعلوم مسلح افراد نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (احساس کفالت پروگرام)کے پرائیوٹ فرنچائزمیں داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں دفتر میں تعینات ملازم خالق نور اور ایک خاتون شدید زخمی ہوئے۔ دونوں زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے خالق نور کو ان کی تشویشناک حالت کے پیشِ نظر مزید طبی امداد کے لیے ڈیرہ اسماعیل خان ریفر کر دیا گیا ہےتاہم وہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے.

واقعے کے فوری بعد حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔ حملے کے اسباب اور وجوہات کا فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکاجبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل میںکوارڈکاپٹرڈرون حملو، ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں واقعات گزشتہ کئی عرصے سے پیش آرہے ہیں ۔گ