ضلع باجوڑ کی تحصیل ناوگئی کے علاقے چارمنگ میں بم دھماکے کے نتیجے میں دو خواتین شدید زخمی ہو گئی ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ چارمنگ کے علاقے شاہ خانی میں پیش آیا جہاں مقامی شہری ذاکر ولد شینگل کے گھر میں رکھی خشک لکڑیوں میں چھپایا گیا بارودی مواد اچانک زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔
دھماکے کی زد میں آ کر گھر میں موجود دو خواتین شدید زخمی ہو گئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے کے فوراً بعد امدادی ٹیموں نے زخمی خواتین کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار منتقل کر دیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔







