ٹانک،کڑی حیدر سے 2 سرکاری اہلکاروں‌کی لاشیں‌برآمد

خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک کے علاقے کڑی حیدر سے دو سرکاری اہلکاروں کی لاشیں‌برآمد ہوئی ہیں.

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او)ٹانک عبدالسلام خالد کے مطابق تھانہ صدر کی حدود کڑی حیدر میں دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنکی شناخت حبیب اللہ اور انعام اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

انعام اللہ ایف سی اہلکار تھا جوکہ چھٹی پر گھر آیا تھا جبکہ نصیب اللہ کا تعلق محکمہ پولیس سے تھا۔

ڈی پی او کے مطابق دونوں افراد کو گذشتہ روز ٹانک کے علاقے علی خیل گاوں سے ٹانک جاتے ہوئے اغواء کیا گیا تھا ۔

لاشوں کو ٹانک ڈسٹرکٹ ہسپتال لایا گیا ہے جہاں پوسٹمارٹم کے بعد انہیں آبائی گاوں روانہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل 9 جولائی کو بھی ضلع ٹانک کے علاقے کوٹ اعظم سے گھر چھٹی پر جانے والے 3 ایف سی اہلکاروں کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا تھا.