قومی اسمبلی کے 37 حلقوں میں ضمنی انتخابات ملتوی

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے 37 حلقوں میں ضمنی انتخابات ملتوی کردیے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق خیبرپختونخوا کی قومی اسمبلی کی 24، اسلام آباد کی 3 اور بلوچستان کی ایک نشست پر ضمنی انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ کے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں بھی ضمنی انتخابات ملتوی کردیے گئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق عدالتی فیصلوں کی روشنی میں ضمنی انتخابات ملتوی کیے گئے۔

واضح رہے کہ ضمنی انتخابات 16 اور 19 مارچ کو شیڈول تھے۔