افغانستان،مزار شریف میں دھماکہ،1سیکیورٹی اہلکارجاں بحق،صحافیوں اور بچوں سمیت 5 زخمی

افغانستان کے صوبہ بلخ کے دارالحکومت مزار شریف میں بم دھماکے میں ایک سیکیورٹی گارڈ جاں بحق جبکہ صحافیوں اور بچوں سمیت 5 زخمی ہوگئے۔

خبررساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق یہ دھماکا مزار شریف کے ایک ثقافتی مرکز میں افغانستان کے میڈیا کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے دوران ہوا، پولیس نے بتایا کہ دھماے میں ایک سیکورٹی گارڈ ہلاک اور 5 صحافی زخمی ہوگئے۔

ترجمان بلخ پولیس محمد آصف وزیری نے بتایا کہ دھماکے میں کچھ صحافی شدید زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔

دھماے میں زخمی ہونے والے صحافی عارف نے کہا کہ دھماکا اس وقت ہوا جب طالبان کے ایک عہدیدار کی تقریر کے چند منٹ بعد بچوں کا ایک گروپ ترانہ پڑھ رہا تھا۔

افغانستان،بلخ کےنامزد گورنر محمد داؤد مزمل خود کش حملے میں دو ساتھیوں سمیت جاں بحق


واضح رہے کہ 2 روز قبل افغانستان کے صوبہ بلخ کے طالبان گورنر محمد داؤد مزمل اپنے دفتر میں ہونے والے دھماکے میں جاں بحق ہوگئے تھے جس کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی تھی۔