جنوبی وزیرستان اپر کے ہیڈکوارٹر لدھا میں اسسٹنٹ کمشنر کی رہائش گاہ پر مبینہ طور پر ڈرون حملہ کیا گیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب ایک کواڈ کاپٹر کے ذریعے اسسٹنٹ کمشنر شادمان صافی کی رہائش گاہ کے قریب بم گرایا گیا۔
واقعے کے نتیجے میں اسسٹنٹ کمشنر اور ایڈیشنل کمشنر کے دفاتر کو جزوی نقصان پہنچا ہے، تاہم خوش قسمتی سے اسسٹنٹ کمشنر اس وقت رہائش گاہ پر موجود نہیں تھے، جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
مقامی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملے کی نوعیت اور مقاصد کے بارے میں تفتیش جاری ہے