زاہد وزیر
شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میںلکی مروت کے رہائشی مدرسے کے متہمم کی لاش برآمد ہوئی ہے.
سرکاری ذرائع کے مطابق میرعلی سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے جس کا سر پتسی اڈہ جبکہ باقی جسم حسوخیل گاؤں سے ملا ہےجنھیں پوسٹ مارٹم کےلئے میرعلی ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
پولیس حکام کے مطابق لاش کی بدازاںشناخت ہوگئی ہے.مقتول کا نام مشتاق ہے جو ضلع لکی مروت کے علاقے سرائے نورنگ کا رہائشی ہے.
حکام نے مذید بتایا کہ مقتول ایک مدرسے کے ناظم تھے اور مدرسے کیلئے چندہ جمع کرنے کی عرض سے شمالی وزیرستان آئے تھے.مقتول کے بھائیوں نے ان کی لاش آبائی علاقے روانہ کردی.
واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں غیر مقامی افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ گذشتہ کئی ماہ جاری ہے۔ 10 دن قبل شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی سے پانچ غیر مقامی افراد کی لاشیں برآمد ہوئی تھی جنھیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔