شمالی وزیرستان،زیرحراست نوجوان کی رہائی کے لئے خواتین کا میرعلی کیمپ کے باہر احتجاج

شمالی وزیرستان میں شک کی بنیاد پر حراست میں لئے گئے نوجوان کی رہائی کےلئے خواتین نےمیرعلی کیمپ کے باہر احتجاج کیا.

خواتین نے بچوں کے ہمراہ میرعلی کیمپ کے گیٹ کے باہر احتجاجی دھرنا دیا۔

میرعلی کے ہرمز گاؤں سے تعلق رکھنے والے زیر حراست نوجوان منیراحمد ولد محمد خالق کے اہلخانہ نے بتایا کہ منیراحمد کو شک کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے حراست میں لیاہے وہ بے گناہ ہے .

انہوں‌ نے اعلی سیکیورٹی حکام اور انتظامیہ سے منیر احمد کی بازیابی کا مطالبہ کیا.

اسسٹنٹ کمشنر میرعلی ڈاکٹر صادق علی نے احتجاجی خواتین سے ملاقات کی اور انھیں یقین دہانی کرائی کہ منیر احمد کی رہائی بارے متعلقہ حکام سے بات کریں گے.