اسلام آباد:رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کوبیرون ملک جاتے ہوئے اسلام آباد ائیر پورٹ پر روک لیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق محسن داوڑ تاجکستان میں ہیرات سکیورٹی ڈائیلاگ میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔
محسن داوڑ نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا کہ میرا نام کابینہ نے 2 ماہ کے لیے ای سی ایل سے نکالا ہوا ہے،جب امیگریشن کاؤنٹر پر پہنچا تو بتایا گیا کہ نام ای سی ایل میں ہے، امیگریشن عملہ کو بتایاکہ کابینہ نے میرا نام ای سی ایل سے نکال دیا ہے،مجھے بتایا گیا کہ فون آیا ہے کہ مجھے نہیں جانے دینا۔