باجوڑ تحصیل ماموند کے علاقے بدان مشین قلعہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مولانا شفیع اللہ ولد باچا وزیر جاں بحق ہوگئے.
باجوڑ پولیس کے مطابق مولانا شفیع اللہ بچوں کو پڑھانے کیلئے ملک عزیز قلعہ جا رہے تھے کہ پہلے سے گھات لگائے نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس سے مولانا شفیع اللہ موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔
پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالصمد خان نے میڈیا کو بتایا کہ نامعلوم ملزمان کیخلاف دفعہ 302 اور 7ATA کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش جاری ہیں۔
واضح رہے کہ مطابق مولانا شفیع اللہ کا تعلق جمعیت علمائے اسلام سے تھا اور اس قبل اسی گاؤں میں جے یو آئی کے کئی جید علمائے کرام مفتی سلطان محمد، قاری الیاس، مفتی شفیع اللہ بھی قتل کیے جاچکے ہیں۔