افغانستان میں عیدالفطر کا اعلان

افغانستان میں شوال المکرم کا چاند نظر آگیا ہے جس کے بعد وہاں کل 19 مارچ بروز جمعرات کو عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔

افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کی سپریم کورٹ نے باضابطہ اعلان کیا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں سے چاند کی مستند شہادتیں موصول ہوئی ہیں جس کی بنیاد پر کل جمعرات کو عید کا پہلا دن قرار دیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ فراہ، ہلمند اور غور میں متعدد افراد نے شوال کا چاند دیکھنے کی شہادت دی جسے شرعی طور پر قابلِ اعتبار قرار دے کر منظور کر لیا گیا ہے۔

اس فیصلے کے بعد افغانستان میں رمضان المبارک کے 29 روزے مکمل ہو گئے ہیں اور وہاں کل عید کی نماز کے اجتماعات منعقد ہوں گے۔

واضح رہے کہ یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سعودی عرب میں چاند نظر نہ آنے کے باعث جمعہ کو عید منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل طلب کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں