وطن واپس جانے والے افغان شہریوں کا سامان واپس نہ کرنے کی شکایت پر اسلام آباد پولیس کے 3 افسران کو معطل کردیا گیا ہے.
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں اسلام آباد پولیس نے کہا کہ وطن واپس جانے والے افغان شہریوں کا سامان واپس نہ کرنے کی شکایت پر آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے سخت نوٹس لیا.
بیان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ شالیمار، ایڈمن آفیسر اور اے ایس آئی کو معطل کردیا گیا ہےاور تینوں کے خلاف محکمانہ انکوائری کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
بیان میں مذید کہاگیا ہے کہ ’پولیس افسران کے رویوں، اختیارات سے تجاوز اور کرپشن کے حوالے سے کسی بھی شکایت کے لیے آئی سی سی پی او کے شکایات سیل 1715 پر اطلاع دیں۔‘
وطن واپس جانے افغان شہریوں کا سامان واپس نہ کرنے کی شکایت پر آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کا سخت نوٹس۔
ایس ایس پی آپریشن نے ایس ایچ او تھانہ شالیمار ، ایڈمن آفیسر اور اے ایس آئی کو معطل کردیا۔
آئی سی سی پی او نے محکمانہ انکوائری کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
پولیس افسران…
— Islamabad Police (@ICT_Police) November 3, 2023
پاکستان کی وزارت داخلہ نے بھی تارکین وطن کے ساتھ بدسلوکی کی شکایات دور کرنے کے لیے کنٹرول سینٹر اور ہیلپ لائن قائم کی ہے۔
شکایات کے ازالے کے حوالے سے نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا تھا کہ ’افغان سفارتخانہ ایک نمائندہ مقرر کرے، جو شکایات کے فوری حل کے لیے کنٹرول سینٹر سے ہمہ وقت رابطے میں رہے۔‘
حکام کی جانب سے غیرقانونی مقیم افغانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے آغاز کے بعد ایسی خبریں سامنے آئی ہیں کہ پناہ گزینوں کو پولیس اور حکام ہراساں کر رہے ہیں۔
گذشتہ روز اسلام آباد میں افغانستان کے سفیر سردار احمد شکیب نے پاکستان کے نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی سے ملاقات کی تھی۔
افغان سفارت خانے کے بیان کے مطابق ملاقات میں جبری بے دخلی، جائیداد و رقوم کی منتقلی، طورخم اور چمن سرحد پر پھنسے پناہ گزینون کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا.