پشتون تحفظ موومنٹ(پی ٹی ایم ) کے رہنما عالمزیب محسود کے والد بوبرک خان محسود کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کو منشیات کے کیس میںناحق گرفتار کیا گیا اور انھیں بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہے.
سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو بیان میں عالمزیب محسود کی گرفتاری کی رات ہونے والے واقعہ کا زکر کرتے ہوئے والد بوبرک خان محسود کا کہنا ہے کہ رات 12 بجے پولیس ہمارے گھرآئی اور جب میرے پوتے نے دروازہ کھولا تو سیدھا میرے گھر میںداخل ہوگئے.
انہوںنے کہا کہ پولیس نے چادر اور چاردیواری کے تقدس کو پامال کیا اور میری بیٹیوںاور بہو سے گن پوائنٹ پر موبائل چھین لئے .
انہوںنےکہا کہ پولیس اہلکاروںنے گھر کے سارے کمرے کھولے اور پولیس اہلکار عالمزیب کے کمرے میںعید کی قربانی کےلئے رکھے گئے ڈیڑھ لاکھ روپے اور 3 تولہ سونا کی گھڑی لے گئے .
انہوںنے کہاکہ ابھی تک ہم نے عالمزیب کے کمرے کی پوری طرح جانچ پڑتال نہیں کی ہے کہ ان کے کمرے سے مذید کیا کچھ اٹھایاگیا ہے.
عالمزیب محسود کے والد نے بتایا کہ باقاعدہ پلاننگ کے ساتھ گھر کولوٹنے کا پروگرام بنایا گیا تھا اور عالمزیب کی گرفتاری کے ساتھ اس کا کوئی تعلق نہیں ہے،یہ کسی کے اشارے پر کیا گیا ہے کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ عالمزیب اپنی منزل تک نہ پہنچ سکیں اور ہمیں بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہے .
انہوںنے کہا کہ چھوٹے حربے ہیں جو بہت لوگوں پر آزمائے گئے ہیں اور ہم پر بھی آزمایا گیا،ا ن کو ناحق گرفتار کیا گیا ہے اور ان کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہے.
انہوںنے بتایا کہ عالمزیب نا سیگریٹ پیتا ہے نا کوئی اور نشہ کرتا ہےبلکہ وہ لوگوں منشیات کے استعمال سے روکنے کی کوشش کرتا ہے.
واضح رہے کہ پی ٹی ایم رہنما اور سماجی کارکن عالمزیب محسود کو18 مئی کی رات کو ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کرلیا تھا.