بھارت کی ریاست اوڈیسا میں مسافر ریلوں کے حادثے میں 50 افراد ہلاک اور 300 افراد زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اوڈیسا کے ضلع بالاسور میں مسافر ریل پٹڑی سے اترکر مال گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا نے رپورٹس میں بتایا کہ کولکتہ سے چنائی جانے والی کرومنڈیل ایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی اور مخالف ٹریک پر گری اور کئی افراد تاحال دبے ہوئے ہیں۔
مغربی بنگال کے چیف سیکریٹری ایچ کے ڈیویڈی نے صحافیوں کو بتایا کہ ریل کا تصادم ’بدترین حادثہ‘ ہے۔
جنوب مشرقی ریلویز کے جنرل منیجر ارچنا جوشی نے بتایا کہ میں اس وقت تفصیلات اور ہلاکتوں کی تعداد نہیں بتاسکتیں۔
انہوں نے کہا کہ زخمیوں کی ایک بڑی تعداد کو ہسپتالوں میں منتقل کی جا رہی ہیں۔
ارچنا جوشی کا کہنا تھا کہ خراگپور اور دیگر قریبی اسٹیشنز سے ریلوے ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچی ہیں، جہاں ریلیف اور ریسکیو کا کام جاری ہے۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹوئٹ میں بتایا کہ جائے حادثے پر امدادی کام جاری ہے اور متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔